پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے‘ ارشد بختیار

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے‘ ارشد بختیار

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ تعصب کی نہیں بلکہ قومی جذبے کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ منتخب ہو کر PK-103 کے عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے۔ ان خیالات کا اظہار پی کے 103 پی پی پی کے نامزد اُمیدوار ارشد بختیار، جنرل سیکرٹری فاٹا جنگریز خان مہمند، شاہسوار خان مہمند، پی پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ہادی، سینئر رہنماء امتیاز خان و دیگر نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوئر مہمند تحصیلوں کو گزشتہ ادوار میں ہر منتخب نمائندے نے پسماندہ رکھا ہے۔ اور یہاں تک کہ تحصیل امبار میں ہائی سکول تک نہیں ہے۔ دویزئی، پنڈیالئی، پڑانگ غار اور ترکزئی کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر قسم کے مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ مگر پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمید وار کی جیت کے بعد یہ مشکلات و مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی تعصبی سیاست نہیں بلکہ قومی جذبے کی سیاست کر رہے ہیں۔ اور ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ارشد بختیار کو ووٹ دیکر اپنی مشکلات کے حل کیلئے بھر پور تعاؤن کریں۔ آخر میں ارشد بختیار نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کے عوام خود بخود بہتر تبدیلی کو محسوس کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...