دو افرادگڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
کراچی (این این آئی)کراچی سے پکنک منانے کیلئے آنے والے دو افرادگڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گڈانی رولر ہیلتھ سینٹر منتقل کردی گئیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں،جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔
گڈانی