اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف کو بھی وطن واپس لایا جائے، اویس شاہ 

 اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف کو بھی وطن واپس لایا جائے، اویس شاہ 

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وفاقی حکومت سے پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف کو بھی وطن واپس لایا جائے۔ انہوں نے مزید اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیا حکومت پرویز مشرف کو وطن واپس لانے سے ڈرتی ہے؟،پرویز مشرف عمران خان کے سیاسی پیر ہیں، نیازی حکومت مشرف کو واپس لانے میں دلچسپی نہیں لے رہی، احتساب کی باتیں کرنے والے نالائق جعلی حکمران پرویز مشرف کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔اویس قادرشاہ نے کہاکہ سابق ڈکٹیٹرکو پاکستان واپس لایاجائے اوراس کا بھی احتساب کیا جائے،بتایا جائے کہ مشرف کو وطن واپس کب لایا جائے گا؟،احتساب سب کے لئیے برابر ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ جس طرح مشرف نے نیب کو بنایا اسی طرح عمران خان نے کمیشن بناکر بڑی غلطی کی ہے، پرویزمشرف بینظیر بھٹو،اکبربگٹی قتل میں ملوث ہے۔

، اویس شاہ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...