شاہراہوں کی تکمیل سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا:ہمایوں سیف اللہ

شاہراہوں کی تکمیل سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا:ہمایوں سیف اللہ

پشاور (سٹاف رپورٹر)سینئر پارلیمینٹرین ہمایون سیف اللہ خان،سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ خان اور وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے گزشتہ روزشہیدکیپٹن عارف اللہ کی فاتحہ خوانی کے موقع  پران کیرہائشگاہ غزنی  خیل آمد پر وزیر اعلیٰ محمودخان،گورنرشاہ  فرمان  اورکورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل مظہرشاہین،کمشنرعادل صدیق، ڈی آئی  جی عبداللہ خان اوربریگیڈئر بنوں ودیگرتمام معززمہمانوں کاشکریہ اداکیاہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہو ن نے مذکورہ  اہم واعلیٰ شخصیات کی آمد کو اہلیان لکی مروت کے لئے ایک خوش آئنداقدام قراردیا۔اور انکے(برادران) اور وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان کی درخواست پرپشاورتاڈیرہ انڈس ہائی وے کو KPHA کے تحت منظوری دینے،فنڈزمختص کرنے اور فوری طور پر کام شروع کرنے پر وزیراعلی ٰ  محمودخان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمودخان کی سربراہی میں اس اہم شاہراہ کی منظوری دیناجنوبی اضلاع کیلئے پی ٹی آئی حکومت کاایک بہت  بڑاکارنامہ ہے جس پروزیراعلیٰ محمودخان نے لاکھوں عوام کیدل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی موجودہ مخدوش حالت کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہونے سے جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں اورمزکورہ انڈس ہائی وے کی  تعمیرکے لئے ان کے خاندان نے ہرفورم پر اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے۔سیف اللہ برادران نے کہاکہ مزکورہ شاہراہ کی تعمیرسے جنوبی اضلاع میں تعمیروترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔ انہوں نے وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان کے درخواست پرلکی مروت کی تعمیروترقی کے لئے منظورکردہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص فنڈزکی جلدفراہم کرنیکی یقین دہانی پربھی وزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکرتے ہوئے صوبائی بجٹ میں صوبے کے پسماندہ اضلاع کے لئے زیادہ اہمیت دینے کی اقدام کو بھی  سراہاگیاہے اورکہاہے کہ انشائاللہ انصاف پرمبنی اس اقدام سے پسماندہ اضلاع کوترقی یافتہ اضلاع کے برابرلانے سے عوام کی محرومیوں کاآزالہ ممکن ہوجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...