رستم‘ گھر کے اندر آتشزدگی، ہزاروں نقدی اور دوکمروں سمیت لاکھوں کا سامان خاکستر 

رستم‘ گھر کے اندر آتشزدگی، ہزاروں نقدی اور دوکمروں سمیت لاکھوں کا سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) رستم کے نواحی علاقہ سرخابی رنڈہ بانڈہ میں گھر کے اندر آتشزدگی، ہزاروں نقدی اور دوکمروں سمیت لاکھوں کا سامان خاکستر۔ واقعات کے مطابق تحصیل رستم کا علاقہ سرخابی رنڈہ بانڈہ میں کچی مکان میں لگی سولر بیٹری پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ چند منٹوں میں پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا مالک مکان سجاول خان ولد عمر خان نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر میں ہزاروں روپے نقدی، فرنیچر، گندم سمیت گھر کے دو کمرے بمع پورے سامان بھی خاکستر ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہمارا یہی سب کچھ تھا جو آگ کی وجہ ختم ہو گیا مکان کی دوبارہ تعمیر کے لئے کوئی رقم باقی نہ رہا مالک مکان سجاول خان نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے گھر کی دوبارہ تعمیر اور مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ نقصان کا ازالہ ہو سکے۔