ڈسٹرکٹ زراعت خیبر باجوڑ کا راغگان سروس سنٹر کا دورہ

ڈسٹرکٹ زراعت خیبر باجوڑ کا راغگان سروس سنٹر کا دورہ

باجوڑ (نمائندہ پاکستان) باجوڑ ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر ضیاء لاسلام کے خصوصی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت (توسیع) خیبر پختونخوا محمد نسیم نے باجوڑ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) مرجڈ ایریا رحمت الدین بھی دورے میں شامل تھے۔اس موقع پر انہیں باجوڑ میں زراعت کے کردار اور یہاں جای سکیموں پر خصوصی بریفنگ دی گئی اور تمام سٹاف کا تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر انہیں راغگان سروس سنٹر کا دورہ کروایا گیا جہاں پر زمینداروں کو مکئی کی کاشت اور اقسام پر لیکچر دیا گیا اور ان میں مکء کا تخم تقسیم کیا گیا۔اس کے بعد محمد نسیم نے دیگر سٹاف سمیت ضلع کے مختلف پھلوں،سبزیوں اورزیتون کے باغات کا دورہ کیا۔اپنے دورے کی دوران انہوں نے محکمہ زراعت کے جانب سے برترس شموزوں کے علاقوں میں جاری زمین کی ہمواری (land leveling) اینڈ (Reclamation) سکیموں کا بھی جائزہ لیا اور اور وہاں پر جاری کام کا معائینہ کیا۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے تمام سٹاف ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر، زراعت آفیسرز، فیلڈ اسسٹنٹس اور دیگر سٹاف کی کارکردگی اور زمینداروں کیساتھ تعاون کو سراہا گیا۔اس موقع پر مہمانوں کو باجوڑ میں قائم فارم سروس سنٹرز اور نرسریوں کے دورے بھی کرائے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...