باجوڑ، پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے‘ انور زیب

باجوڑ، پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے‘ انور زیب

 باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے، ان پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے بچوں کے ہاتھ میں قلم و کتاب دیکھنے کا خواہاں ہوں۔ انور زیب خان۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 100کے نامزد انورزیب خان کا الیکشن کمپین زور و شور سے جاری ہے۔ گذشتہ روز الیکشن کمپین کے سلسلے میں تحصیل سلارزئی کے علاقے اوربلے میں انورزیب خان کا گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی۔ شمولیتی جلسے پی ٹی آئی سلارزئی کے یوتھ رہنما انجنیئر جواد اقبال سلارزئی، شفیع اللہ اور لقمان سلارزئی نے بھی خطاب کیا۔ انورزیب خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ تحصیل سلارزئی اور اتمان خیل کے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلیں، یہاں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی، تعلیم کیلئے بہترین درسگاہیں، صحت کے مراکز بھی ان کے اسی طرح ہوں جس طرح دیگر بندوبستی علاقوں کے لوگوں کیلئے ہیں۔ علاقے کے عوام نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انورزیب خان کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...