اسلامیہ کالج کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ کا انعقاد

 اسلامیہ کالج کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) اسلامیہ کالج کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ کا انعقاد۔ٹریننگ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرووائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان تھے۔ ٹریننگ اسلامیہ کالج پشاورکے ڈیپارٹمنٹ آف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر اور فرنٹئیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکیڈمی کے تعاون سے "Continuing Professional Development Course (CPDC)"کے موضوع پر”ینگ فیکلٹی ممبرز“ کے لئے پانچ روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جو 21جون سے 26جون تک اسلامیہ کالج کے ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی بہت ضرورت ہے۔اس قسم کے ٹریننگ کے انعقاد سے اساتذہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔کیونکہ اساتذہ کے کردار اور اہمیت سے انکار کرنا ممکن نہیں۔تربیت کے شرکاء پوری ایمانڈاری اور توجہ کے ساتھ تربیت مکمل کرے اور اس تربیت سے حاصل شدہ معلومات اور تجربہ اپنے طلبہ کے ساتھ ضرور شئیر کرے۔تاکہ ان کے صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو سکے۔اس موقع پر ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر طلعت خورشید،ڈائیریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر سجاد،عنایت اللہ اور دیگر شرکاء نے ٹریننگ میں شرکت کی۔