کیپٹل گین ٹیکس کی مدت کو 10کی بجائے 3سال تک برقرار رکھا جائے:پراپرٹی ڈیلرز

کیپٹل گین ٹیکس کی مدت کو 10کی بجائے 3سال تک برقرار رکھا جائے:پراپرٹی ڈیلرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے منسلک پراپرٹی ڈیلرز کی مختلف تنظیموں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سے ان کا معاشی قتل بند کیا جائے اور کیپٹل گین ٹیکس کی مدت کو 10سال کی بجائے 3سال تک برقراررکھا جائے تا کہ یہ انڈسٹری تباہی سے بچ جائے، FBRاور DCریٹس ڈبل کرنے سے حقیقی ویلیو سے بھی کئی گنازیادہ کرنے سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر آ کھڑی ہوئی ہے جس سے اوور سیز پاکستانی،سینئر سٹیزن،بیوہ اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی کوئی رعائت نہیں دی گئی جو عوام کے ساتھ ظلم ہے،اس موقع پر صدر ڈی ایچ اے محمد ابو بکر بھٹی،جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود،چیئرمین ڈی ایچ اے ملک آصف جہانگیر،صدر لاہور فیڈریشن رئیٹرز طاہر مسعودچودھری،جنرل سیکرٹری میاں نعیم اور دیگر نمائندے موجود تھے،سابقہ حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رئیل اسٹیٹ کے اوپر شب خون مارا جبکہ موجودہ حکومت سے وابستہ امیدوں کے الٹ ہوا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز حقوق فوری مانے جائیں بصورت دیگر اپنے مطالبات کے تسلیم کرنے تک ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور اس سلسلہ میں 27جون کو سارے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ منسلک افراد احتجاج کریں گے۔
ٹیکس