منشیات سمگل کرنے کی  کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

    منشیات سمگل کرنے کی  کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

پبی (نما ئندہ پاکستان) تھانہ رسالپور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹرکارسے 23 کلوگرام چرس برآمد،ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصورامان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہیں۔۔ایوب خان SHO رسالپور نے  بمعہ پولیس ڈبل پھاٹک کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔مختلف گاڑیوں کی چکینگ جاری تھی۔ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پرموٹر کار کیخفیہ خانوں میں چھپائے گئے 23 کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان محمد اسرار ولد مظفر خان ساکن قمبرخیل باڑہ اور مسماۃ (ب)ساکن باڑہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...