اہلیان پیروخیل کا آزاد امیدوار الحاج شیرمت خان کی حمایت کا اعلان 

اہلیان پیروخیل کا آزاد امیدوار الحاج شیرمت خان کی حمایت کا اعلان 

لنڈیکوتل (بیورو رپورٹ) ضلع خیبر لنڈی کوتل پیروخیل کے عوام نے آنے والے صوبائی الیکشن میں PK 105 سے آزاد امیدوار الحاج شیرمت خان کی حمایت کا اعلان کر دیا اور آنے والے صوبائی الیکشن میں ہر قسم کی سپورٹ کرانے کا وعدہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تنظیم اہلسنت و الجماعت کے سینئر رہنما حاجی شاکر آفریدی مولانا احسان اللہ جنیدی حاجی مستقل آفریدی حاجی شکور آفریدی  ناظم نورحبیب شینواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے اس موقع پر الحاج شیرمت خان آفریدی نے کیا کہ تنظیم اہلسنت و الجماعت اور پیروخیل قوم کے مشران اور عوام نے ڈور ٹو ڈور کمپئین کے موقع پر میر ی حمایت کی جس پر تمام قوم کے مشران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیروخیل قوم ایک بہادر قوم ہیں اور منتخب ہوکر ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...