ڈیرہ‘ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)نائیویلہ اڈاپر موٹرسائیکل چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پرواکی حدودمیں نائیویلہ اڈاپرطارق عزیزڈمرہ ولدغلام قاسم سکنہ جٹہ نے اپناموٹرسائیکل کھڑاکیاجب واپس آیاتواس کاموٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے جاچکے تھے۔ پرواپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔