بیوٹی پارلرز پر ٹیکس اور ڈالر کی  اونچی پرواز سے میک اپ مہنگا ہو گیا

بیوٹی پارلرز پر ٹیکس اور ڈالر کی  اونچی پرواز سے میک اپ مہنگا ہو گیا

پشاور(سٹی رپورٹر)بیوٹی پارلرز پر ٹیکس اور ڈالر کی اونچی پرواز نے میک اپ مہنگا کردیا ہے جو امپورٹ کٹ پہلے 1500روپے کی مل جاتی تھی وہ 1800تک جا پہنچی ہے جبکہ فاونڈیشن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، بیوٹی پارلرز مالکان کے مطابق  منافع کم اور ٹیکس زیادہ ہے شادی بیاہ کے لئے میک اپ کرنے والے بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانا زیادتی ہے  بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکیوں کی تنخواہیں،  یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے بعد بچت انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہیں حالیہ بجٹ میں  ٹیکس لگنے سے میک اپ کرنا مشکل ہو گیا ہے   خوبصورت لگنے پر بھی ٹیکس دینا پڑ رہا ہے  100روپے والی لپ اسٹک 150کی مل رہی ہے جبکہ لوکل نیل پالش کا نرخ بھی 100روپے ہو گیا ہے امپورٹڈ میک اپ کی قیمتیں آسامان سے باتیں کر رہی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...