گندف کے مشہور پہاڑ پلیانڑہ میں لگی آگ پربارہ گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

  گندف کے مشہور پہاڑ پلیانڑہ میں لگی آگ پربارہ گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

ٹوپی(آن لائن) گندف کے مشہور پہاڑ پلیانڑہ پر لگی آگ پر بارہ گھنٹے بعد قابو پالیاسونامی بلین کے ہزاروں درخت جل گئے،صوابی گندف نزد گدون اسٹیٹ میں لگی آگ پر گزشتہ صبح چھ بجے فائر فائٹر کا آپریشن مکمل ہوا اے سی ٹوپی طارق حسین کی قیادت میں پوری رات آگ بجھانے میں مصروف تھا آگ پر ابھی چھ بجے قابو پالیاگیاتمام امدادی ٹیمیں اور رضاکار فائربریگیڈ عملہ واپس چلے گئے تاہم پورا پہاڑ میں سونامی بلین ٹری کے ہزاروں درخت جل گئے درجنوں پرندے ہلاک ہوئے جبکہ خرگوش و دیگر چرندے بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئے اس آپریشن میں محکمہ جنگلات اپنے لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور آگ بجھانے کے دوران غائب رہے اے سی ٹوپی نے کمشنر مردان کو آگ لگنے اور نقصانات کی مکمل رپورٹ سے آگاہ کیا جبکہ گندف کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر سونامی بلین کی تین نرسریاں ظاہر کی گئی تھی جس کا یہ شاخسانہ ہے لیکن اصل حقیقت میں یہاں کچھ بھی نہیں تھا جو پودے اور درخت تھے وہ گندف کے عوام نے ازخود لگائے تھے۔

گندف آگ

مزید : صفحہ آخر


loading...