جامعہ کراچی اور چیز اپ شاپنگ سٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں طلبہ و طالبات کے لیے پاکستان میں یونیورسٹی کی سطح پر پہلی بار ریٹیل مینجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیمی پروگرام کاآغازاور چیزاپ شاپنگ سٹی کے تعاون سے شعبے میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی ا ایڈانس ریسرچ لائبریری کو جدید آلات و سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی اور چیز اپ شاپنگ سٹی کے مابین باہمی یاداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی اور چیز اپ کے سی ای او جناب سلمان بشیر نے یاد داشت پر دستخط کیے۔جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ ایڈانس ریسرچ لائبریری کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ریٹیل مینجمنٹ کورس کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا مضمون ہوگا جس سے شعبے کے طلبا و طالبات استفادہ کرسکیں گے۔ چیز اپ کے سی ای او سلمان بشیر کے مطابق چیز اپ جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی ایم ایس/پی ایچ ڈی لائبریری کو جدید آلات و سہولیات سے اپ گریڈ کرے گا جن میں ملٹی میڈیا پروجیکٹراسکرین،کمپیوٹرسسٹم سمیت نیٹ ورکنگ کیبل، فر نیچر اور ایئر کنڈیشنر وغیرہ فرشامل ہوں گے۔ چیز اپ کے ہیومن ریسورس ڈائریکٹر محمد ریحان صدیقی اور ٹریننگ و ڈیویلپمنٹ ڈویژن سے یوسف منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔