پی این ایس اصلت کاعمان  کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ

پی این ایس اصلت کاعمان  کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا۔پی این ایس اصلت بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق،عمان کی بندرگاہ صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ اور کمانڈر الیون انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول  دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا  انعقاد بھی کیا گیا۔دورے کے اختتام پر پی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...