کراچی، دوافراد سمندر میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے
کراچی(کرائم رپورٹر)گڈانی کے قریب سمندر میں 2افرادڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ڈوبنے والے افراد کی لاشیں ایدھی بحری خدمات نے سمندرسے نکال کر ایدھی ایمبولینس کے زریعے گڈانی سول اسپتال منتقل کر دیں۔ڈوبنے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے اور کراچی کی عدالتوں میں ملازم تھے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے کی غرض سے پھوکاڑہ بیچ گڈانی گئے تھے کہ بے رحم سمندری لہروں کی نظر ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سید محمد ابراہیم آئی ٹی انچارج سٹی کورٹ اور سعید احمد جونیئر کلرک ایڈیشنل شیشن جج کورٹ نمبر 5 سٹی کورٹ کراچی کے نام سے ہوئی ہے