سودی نظام کے خاتمے کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، محمد حسین محنتی 

سودی نظام کے خاتمے کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، محمد حسین محنتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹنڈوآدم (نامہ نگار))جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ شریعت کے نفاذ اور سودی نظام معیشت سے نجات کے بغیر ملک ترقی  اور عوام مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔تبدیلی کے دعویداروں نے مہنگائی کی بمباری سے عوام کی زندگی اجیرن اور دس ماہ کے اقتدار میں ہی عوامی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے، سانگھڑ ضلع میں سب سے زیادہ گیس اور پیٹرول نکلتا ہے مگر پورا ضلع کھنڈر بنا ہوا ہے،عوام پانی، تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اسلئے رائلٹی میں رکھے اربوں روپے کرپشن کی نذر کرنے کی بجائے ضلع کے ترقی،لنک روڈ،صحت وتعلیم اور عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں اسلامی جمعیت طلبہ نواب شاہ ڈویزن کی سہ روزہ تربیت گاہ اور جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر عظیم بلوچ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ضلعی امیر رفیق منصوری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ جمعیت روشن مستقبل کی نوید ہے،جمعیت ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کی کردار سازی اور ملک وقوم کو لیڈرشپ فراہم کرتی ہے، صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جمعیت کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ حصول تعلیم ولٹریچر کے ساتھ اپنی کردار سازی کے ذریعے دعوت کے فروغ اور عام نوجوانوں کو متاثر کریں۔ جماعت اسلامی کرپشن فری،اسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،اس سلسلے میں کل 23جون کو فیصل آباد اور30جون کو کراچی میں عوامی مارچ ہونگے جن سے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔ محمد حسین محنتی نے بعد ازاں حرا پبلک اسکول کا دورہ بھی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -