کراچی، رینجرزکے مختلف علاقوں میں چھاپے، 20ملزمان گرفتار 

کراچی، رینجرزکے مختلف علاقوں میں چھاپے، 20ملزمان گرفتار 

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابقکھوکھرا پار، کورنگی انڈسٹریل ایریا، سعود آباد، ماڈل کالونی، گلستانِ جوہر، عوامی کالونی، زمان ٹاؤن اور ڈیفنس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان عمران خان عرف علی بوٹا، فدا حسین، عبدالثاقب عرف سنی، محمد آصف، نعیم الدین، محمد زاہد، محمد حسین عرف محسن، عبدالرحمان، زوہیب حسین، احمد ضیا، ظہور، محمد عالمگیر، محمد عادل، عبدالنسیم، ارسلان، محمد یامین عرف لنگڑا، نعمان احمد عرف ربنواز، محمد ساجد اور شیر علی کو گرفتار کرلیاہے جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔رینجرزنے ماڈل کالونی کے علاقے میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم احمد کو گرفتار کرلیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...