پاک سر زمین پارٹی کا21جولائی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کا اعلان

 پاک سر زمین پارٹی کا21جولائی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی نے21جولائی کو باغ جناح کراچی میں  جلسہ عام منعقدکرنے کا اعلان کیاہے۔پی ایس پی ذمہ داران نے اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کردیاہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماصدر انیس قائم خانی کی سربراہی میں کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ کا دورہ کرکے زمہ داران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔اتوارکوسی ای سی ممبر شاکر،نیک محمد اور دیگرنے اورنگی ٹاؤن آفس کا دورہ کیااور وہاں موجود زمہ داران سے ملاقاتیں کی جبکہ پی ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اورویسٹ کے  ٹاؤن میں منعقدہ یوسی انچارج اور ارکان کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ انقلاب کبھی سرمایہ دار، وڈیرے، جاگیردار نہیں لے کے آتے ہیں،انقلاب ہمیشہ مظلوم اور محروم عوام کو  متحدہ کرنے سے آتا ہے اور انشا اللہ تعالی 21 جولائی کا جلسہ نہ صرف تاریخی کامیابی حاصلِ کرے بلکہ یہ جلسہ پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم و محکوم عوام کی آواز بنے گا انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں رہنے والی تمام قومیتیں  پیار، محبت اور بھائی چارے سے رہ رہی ہیں لیکن بعض مفاد پرست عناصر جنہیں صرف اپنے ذاتی مفادات سے غرض ہے وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کررہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے نفرتوں کی سیاست کی بجائے محبتوں کی سیاست کو اپنا محور بنایا ہے اس لئے آج پی ایس پی میں تمام قومیتیں بہت تیزی کے ساتھ پی ایس پی میں شامل ہو رہی ہیں،انہوں نے زمہ داران و کارکنان کو کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کے منشور اور مصطفی کمال کا پیغام لوگوں اور گھر گھر پہنچانے ادا کرے تاکہ عوام 21 جولائی کو ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کرے اس موقع پر سی ای سی ممبر شاکر،نیک محمد  اور کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین بھی موجود ہیں 

مزید : صفحہ آخر


loading...