پیپلزپارٹی کے رہنما میر لیاقت علی  لاشاری کے والد انتقال کرگئے بلاول بھٹو کا اظہارافسوس 

    پیپلزپارٹی کے رہنما میر لیاقت علی  لاشاری کے والد انتقال کرگئے بلاول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما میر لیاقت علی لاشاری کے والد کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے میر لیاقت علی لاشاری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پی پی پی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت علی لاشاری کے والد میر سکندر علی خان لاشاری انتقال کر گئے۔
 انتقال 

مزید :

صفحہ آخر -