آج کا سٹیج کمرشل ہوگیا‘ ماضی کی طرح معاملات پر غور نہیں کیاجاتا،امانت چن

آج کا سٹیج کمرشل ہوگیا‘ ماضی کی طرح معاملات پر غور نہیں کیاجاتا،امانت چن
آج کا سٹیج کمرشل ہوگیا‘ ماضی کی طرح معاملات پر غور نہیں کیاجاتا،امانت چن

  


لاہور(فلم رپورٹر)نامورکامیڈین امانت چن نے کہا کہ آج کا سٹیج کمرشل ہو گیا ہے اور شاید بعض معاملات پر اس طرح غور نہیں کیا جاتا جن کا ماضی میں خیال رکھا جاتا تھا۔ ضروری نہیں فحش جگت بازی اور ڈانس ہی کسی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہوبلکہ ایسے ماضی میں ایسے شاہکار ڈرامے بھی پیش کئے گئے ہیں جن میں ڈانس اورفحش جگت بازی کا بالکل بھی تڑکا نہیں تھا۔ امانت چن نے کہا ہے کہ موقع کی مناسبت سے برجستہ جملے بازی ہی کامیاب اداکار کی پہچان ہوتی ہے،سٹیج پر کبھی فحش جگت نہیں کی لیکن اس کے باوجود پرستاروں کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہتا ہوں، سٹیج پر ڈانس کے حق او رمخالفت میں بڑے دلائل دئیے جاتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ تودیکھنے والوں نے کرناہے۔

مزید : کلچر


loading...