اداکارہ و ماڈل مایا علی کی فلم ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر جاری

اداکارہ و ماڈل مایا علی کی فلم ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر جاری
اداکارہ و ماڈل مایا علی کی فلم ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ عاصم رضا کی بطور ہدایت کار دوسری فلم ”پرے ہٹ لو“ محبت اور کامیڈی پر مبنی ہے، فلم کی کاسٹ میں مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ زارا نور عباس، ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، ریچل ویکا جی، فریحہ الطاف شامل ہیں۔فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ ساتھ میرا، سونیا جہاں اور سیبل چوہدری جہاں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم میں فواد خان کو ایک پیغام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں وہ لوگوں کو بتارہے ہیں کہ ”کامیابی کا اصول ہے لوگوں کو مزا ح کراؤ جینا مت سکھاؤ“۔ فلم کی پیشکش شہریا منور، شہباز شگری اور جرجیس سیجا نے دی ہے۔ فلم عیدالاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -