”سٹرائیو“کی امریکن بلیک فلم فیسٹول میں رونمائی کا اہتمام
لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان میں پیدا ہونے والے ہالی ووڈ کے فلم میکر اور پروڈیوسر حبیب پراچہ کی فیچر فلم ”Strive“کی رواں ماہ امریکن بلیک فلم فیسٹول میں رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں شائقین کی جانب سے فلم کو بے حد پذیرائی کی گئی۔فلم Strive کی کہانی نیویارک سٹی کے جنوب میں واقع علاقے ہرلم پر مبنی ڈرامہ فیچر فلم ہے، جس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں، فلم کے کرداروں میں ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینی گلوورورگریمی شامل ہیں جنہیں جوئی سٹاررکے لئے نامزد کیا گیا ہے، فلم کی ڈائریکشن رابرٹ نے دی ہے جبکہ فلم کا پریمیئر ہارلیم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2019میں کرایا گیا۔ فلم کی کہانی ہائی اسکول کی ایک طالبہ کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے ہارلم کی گلیوں میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ فلم میں طالب علم اور اس کے ہائی اسکول کونسلر کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے جو اپنے طلبہ کے اہداف کے حصول کے لیے انہیں آگے بڑھ کر جدوجہد کرنے میں حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ Strive کی امریکن بلیک فلم فیسٹیول میں رونمائی میامی میں 14جون جبکہ سن فرانسسکو میں منعقدہ بلیک فلم فیسٹیول میں رونمائی 16 جون کو کی گئی جس میں خود حبیب پراچہ نے رابرٹ اورڈینی گلورکے ہمراہ شرکت کی۔