ہر کسی کے ساتھ پیار محبت و اخلاق سے پیش آتی ہوں،روینہ خان

ہر کسی کے ساتھ پیار محبت و اخلاق سے پیش آتی ہوں،روینہ خان
 ہر کسی کے ساتھ پیار محبت و اخلاق سے پیش آتی ہوں،روینہ خان

  


لاہور (فلم رپورٹر)ہر کسی کے ساتھ پیار محبت و اخلاق سے پیش آتی ہوں کیونکہ انسان کام چاہے کسی بھی شعبہ میں کریں اس کابا اخلاق ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ انسان کی اصلیت اس کی بات کرنے کے سلیقے سے پہچانی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ روینہ خان نے گزشتہ روز گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ اچھا اخلاق ایک ایسی نعمت ہے جس سے انسان کی عزت بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں روینہ خان نے بتایا کہ ان دنوں مختلف پروجیکٹ پر کام جاری ہیں جو انشاء اللہ جلد مکمل کئے جائیں گے۔میرا دورہ لند بہت کامیاب رہا میں نے مختلف شہروں میں ہونے والے شوز میں ڈانس آئٹم پرفارم کرکے خوب داد وصول کی۔

مزید : کلچر


loading...