اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی

اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی
 اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی ہو گئی۔ اداکارہ نادیہ علی نے گزشتہ سالوں سے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیا رکر رکھی تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ سے شوبزسر گرمیاں شروع کر دی ہے۔اداکارہ نے زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ”نچاں گے ساری رات“ میں زبردست پرفارمنس سے دبنگ انٹری دی ہے۔ شوبز میں واپسی پر ساتھی اداکاروں نے اداکارہ کو پھولوں کا گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔بتایاگیا ہے کہ اداکارہ کو شوبز میں دوبارہ واپسی کے لئے قائل کرنے میں پروڈیوسر لالہ شہزاد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔نادیہ علی کا کہنا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی شکر گذار ہوں جنہوں نے میری پرفارمنس کو ایک پھر پذیرائی بخشی۔

مزید : کلچر


loading...