عامر سمیع خان کا نیا آڈیوگانا ”نی سوہنیئے “ ریلیز

عامر سمیع خان کا نیا آڈیوگانا ”نی سوہنیئے “ ریلیز
 عامر سمیع خان کا نیا آڈیوگانا ”نی سوہنیئے “ ریلیز

  


لاہور(فلم رپورٹر)بھنگڑا سٹارو آرجے عامر سمیع خان کا نیا آڈیو سونگ”نی سوہنئیے“ مون میوزک سٹار نے ریلیز کردیا۔ اس آڈیو گانے کو مون میوزک سٹار نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے اس گانے کا میوزک خاور حسین نے ترتیب دیاہے۔ عامرسمیع خان نے بتایاکہ اس گانے کا ویڈیو بھی جلد شروع کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت ان کے 4 سے 5 میوزک پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں جن کی ریکارڈنگز ان دنوں کلک سٹوڈیومیں مکمل کی جارہی ہے انشا ء اللہ عید الضحیٰ پر ان کا پورا البم ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...