ڈانس اکیڈمی کا قیام میرا ایک خواب تھا،کوریوگرافرلائبہ علی

ڈانس اکیڈمی کا قیام میرا ایک خواب تھا،کوریوگرافرلائبہ علی
 ڈانس اکیڈمی کا قیام میرا ایک خواب تھا،کوریوگرافرلائبہ علی

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف کلاسیکل ڈانسر اور کوریوگرافر لائبہ علی نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈانس اکیڈمی کا قیام میرا ایک خواب تھا جس کو تعبیر مل گئی ہے۔میری ڈانس اکیڈمی اور چینل کا افتتاح اگلے ماہ ہوگا جس کے بعد بطور کوریوگرافر میری فنّی زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں۔پرستاروں کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہو رہے ہیں۔لائبہ علی نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی لوگوں کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ پرستار اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید : کلچر


loading...