سروسز ہسپتال کے وفات پانیوالے ملازم کی بیوہ کو 1 لاکھ کی امدادی رقم دیدی گئی

سروسز ہسپتال کے وفات پانیوالے ملازم کی بیوہ کو 1 لاکھ کی امدادی رقم دیدی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی جانب سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرجانے والے سروسز ہسپتال کے ملازم شاہد کھوکھر کی بیوہ کو ایک لاکھ روپے امدادی رقم دے دی۔ ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے مرحوم کے اہلخانہ کی مالی امداد کرنے کا وعدہ کیا تو جو انہوں نے پورا کردیا ہے۔ گزشتہ روز ایم ایس نے یہ رقم پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، نرسنگ، بجٹ اینڈ اکاؤنٹس افسران کی موجودگی میں مرحوم شاہد انور کھوکھر کی اہلیہ کو دی۔ اس احسن اقدام پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرارشد بٹ،رفیق مسیح، لیاقت مسیح، چودھری تصدق، محمد ندیم، شفیق شاہ و دیگر نے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ ایک فرشتہ صفت انسان ہیں اور انہوں نے ہسپتال کے ملازم شاہد انور کھرکھر کی بیماری کے دوران علاج معالجہ میں بھی بھرپور اور مکمل تعاون کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...