ماڈل عمر تنویرنیشنل سونگ”سبز ہلالی پرچم“ میں ماڈلنگ

ماڈل عمر تنویرنیشنل سونگ”سبز ہلالی پرچم“ میں ماڈلنگ
 ماڈل عمر تنویرنیشنل سونگ”سبز ہلالی پرچم“ میں ماڈلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل عمر تنویر یوم آزادی کے خصوصی ملی نغمے”سبز ہلالی پرچم“ میں ماڈلنگ کریں گے۔ اس ویڈیو کی ریکارڈنگ جولائی میں ناردن ایریا کی لوکیشنز پر کی جائیں گی اس ملی نغمے کی ویڈیو ڈائریکشن اسوہ عثمانی دیں گی جبکہ اس کے پروڈیوسر عاطف مغل ہوں گے۔ عمر تنویرنے بتایاکہ اس سے قبل وہ مختلف برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرچکے ہیں مگر کسی ویڈیو میں کام کرنے کا پہلا چانس ہے میں اپنی پرفارمنس سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لوں گا۔عمر تنویر نے کہاکہ اس ویڈیو کی ڈائریکٹر اسوہ عثمانی نے میرے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے اس ویڈیومیں سائن کیا ہے میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اس ویڈیومیں میرے ہمراہ 25 لڑکے،15 لڑکیاں اور15 بچے ماڈلز بھی کام کررہے ہیں۔
عمر تنویرنے مزید بتایاکہ یہ ملی نغمہ 14 اگست کو سوشل میڈیاپرریلیز کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -