اعصام الحق نے اے ٹی پی ٹور چیلنجرایل کلے ٹرافی ٹینس ٹائٹل جیت لیا

اعصام الحق نے اے ٹی پی ٹور چیلنجرایل کلے ٹرافی ٹینس ٹائٹل جیت لیا

لندن (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے اے ٹی پی ٹور چیلنجر ایل کلے ٹرافی ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے لینڈر پیس اور ان کے نیوزی لینڈ جوڑی دار مارکس ڈینل کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ اعصام الحق کا مسلسل دوسرا ٹائٹل ہے، انہوں نے اس سے قبل ایگون نوٹنگھم چیلنج ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...