دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس‘ٹیمیں شرکت کیلئے گلگت روانہ

دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس‘ٹیمیں شرکت کیلئے گلگت روانہ

 اسلام آباد (اے پی پی) دوسری ٹوور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے افغانستان کی ٹیم سمیت پاکستانی ٹیمیں شرکت کیلئے (اتوار) کو علی الصبح پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے گلگت کے لئے روانہ ہو گئیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ26 جون کو گلگت میں ٹیم منیجر کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد باضابطہ طور پر ایونٹ شروع ہوگا۔ پہلے روز (27 جون کو) گلگت سے خنجراب تک 66 کلو میٹر ریس ہوگی، 28 جون کو دوسرے مرحلے میں گلمت سے ڈوئیکار تک 37 کلو میٹر، تیسرے مرحلے میں ہنزہ سے سست تک 82 کلومیٹر جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں سست سے خنجراب تک 84 کلو میٹر سائیکل ریس ہوگی۔ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 جون کو منعقد ہوگی جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

۱ ایونٹ کے اختتام کے بعد یکم جولائی کو گلگت سے اسلام آباد کیلئے تمام ٹیموں اورآفیشلز کی واپسی ہوگی۔us

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...