جنوبی افریقا کیخلاف شعیب اور حسن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا

جنوبی افریقا کیخلاف شعیب اور حسن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا

 لندن(این این آئی) جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک کو خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا جن کی جگہ حارث سہیل نے لے لی۔آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے سنبھال لی ہے، حسن علی ورلڈکپ میں اب تک نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ لی ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...