پچاس یا ساٹھ رنز پاکستانی ٹیم کو فتح نہیں دلا سکتے: شاہد آفریدی

پچاس یا ساٹھ رنز پاکستانی ٹیم کو فتح نہیں دلا سکتے: شاہد آفریدی

کراچی(یواین پی)سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پچاس یا ساٹھ رنز پاکستانی ٹیم کو فتح نہیں دلا سکتے لہٰذا بابراعظم کو لمبی اننگز کھیلنا ہوں گی جبکہ سلمان بٹ نے ناکام کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔شاہد آفریدی کا بابراعظم کو قیمتی مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے پچاس یا ساٹھ رنز پاکستانی ٹیم کیلئے کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتے لہٰذا انہیں اسی طرح بڑی اننگز کھیلنا ہوں گی جیسے کہ بھارتی بیٹسمین کھیلتے ہیں۔شاہد آفریدی کو یقین ہے کہ بابر اعظم بھی ویرات کوہلی کی طرح بڑے بیٹسمین کے روپ میں ڈھل سکتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ایک دن وہ عالمی کرکٹ کے نامور پلیئرز میں شمار کئے جائیں لیکن اننگز میں پچاس یا ساٹھ گیندیں کھیلنے سے وہ عظمت کی اس بلندی پر نہیں پہنچ سکتے۔سابق قومی کپتان نے تسلیم کیا کہ بابر اعظم میں بھی ویرات کوہلی کی طرح کارکردگی کا تسلسل دکھائی دیتا ہے لیکن انہیں بڑی اننگز کھیلنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی کا انحصار اس کی ذاتی کوشش کے ساتھ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ اسے کس معیار کی کوچنگ مل رہی ہے۔

سابق قومی کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ چار میچوں میں دو وکٹیں لینے والے حسن علی کے علاوہ دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے شعیب ملک کو بھی ٹیم سے نکال دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ آف فارم حسن علی کو آرام کی ضرورت ہے جبکہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو موقع ملنا چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...