26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 26جون کو شروع ہوگی

26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 26جون کو شروع ہوگی

لاہور(این این آئی)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں 26جون سے شروع ہورہی ہے، 29جون کواختتامی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہونگے، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چمپئن شپ میں پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لئے لڑکے اور لڑکیوں کے ٹرائلز 25 جون کو جمنازیم ہال میں ہوں گے، چمپئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی حصہ لیں گے، 26 ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں 5کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے

جن میں جونیئر بوائز ٹیم ایونٹ، جونیئر گرلز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ بوائز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ گرلز ٹیم ایونٹ، آل سنگل اور ڈبل ایونٹ شامل ہیں، چمپئن شپ میں انٹری فری ہوگی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں، کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...