سری لنکا کی سائیکلنگ ٹیم دوسری ٹوور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچے گی

سری لنکا کی سائیکلنگ ٹیم دوسری ٹوور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے آج ...

اسلام آباد (اے پی پی)سری لنکا کی سائیکلنگ ٹیم دوسری ٹوور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے آج (پیرکو) پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہرعلی شاہ نے بتایا کہ سری لنکا کی ٹیم چھ کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پرمشمتل ہے اور وہ 27 سے 30 جون تک ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلے سے پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ سائیکلنگ ریس میں پاکستان کی دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...