موٹے مالنگا کی عمدہ پرفارمنس، سری لنکن کپتا ن نے مزاحیہ تصویر شیئر کر دی
لیڈز(آن لائن) سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو ا?ن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مہیلا جے وردنے نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے، جس پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا تھا۔لسیتھ مالنگا نے اسی فٹنس کے ساتھ انگلینڈ کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
#/s#
دلشان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے
مانچسٹر(اے پی پی)جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 86 رنز کی اننگز کھیل کر سابق سری لنکن بلے باز دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 10290 رنز بنا رکھے تھے جبکہ گیل نے 10345 رنز بنا لئے ہیں اور اب سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ گیل کے نشانے پر آ گیا ہے، لارا نے 10405 رنز بنائے ہوئے ہیں۔