مہاجر اور سندھی دونوں ہی سندھ کے سپوت ہیں، فاروق ستار 

  مہاجر اور سندھی دونوں ہی سندھ کے سپوت ہیں، فاروق ستار 

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)اگر وہ سمجھتے ہیں سندھ میں مہاجر کم ہے تو وہ سابق صدر آصف علی زرداری کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ کے مہاجر اور سندھ کے سندھی دونوں ہی سندھ کے سپوت ہیں اور ان دونوں کو ملاکر ہی سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ طاقتور صوبہ بن سکتا ہے انہوں نے جان بوجھ کر بات کی یا غیر دانش زدگی سے بات نکل گئی پر سابق صدر کے بیان سے سندھ کی تقسیم نظر آرہی ہے۔سندھی اور مہاجر کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے ہم نے اس دیوار کو ایک مرتبہ پہلے بھی گرایا ہے پھر دوبارہ گرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹنڈوالہ یار میں ہونے والے فخر پاکستان کے حوالے سے ہونے والے تقریری مقابلے کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے تو حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار، نواب شاہ، لاڑکانہ اس شہر کے انجن ہیں ہمیں ان انجن کو بھی اسٹارٹ کرنا ہے اور سندھ کی گاڑی کو آگے بڑانا ہے، ہم آپس میں سندھی اور مہاجر کے درمیان ایک اتحاد پیدا کریں گے اور سندھ کو ایک تعلیمی یافتہ صوبہ بنائیں گے، پیش کئے گئے بجٹ میں بھی عام آدمی پر ہی ٹیکس لگایا گیا ہے جب تک ہر آدمی پر ٹیکس نہیں لگے گا حکومتیں مضبوط نہیں ہونگی،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری اتنی حد تک بڑ چکی ہے کہ لوگوں نے اپنے آپ کو زمینوں میں زندا دفنانا شروع کردیا ہے۔ ہر چیز پر ٹیکس عائد کردیئے ہیں یوتھ کے حوالے سے تعلیمی پروگرام بھی بجٹ میں نہیں رکھے گئے۔ میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان اور اس کی ٹیم کی ایمانداری پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں کررہا ہوں یا تو ان میں تجربے کی کمی ہے یا اہلیت، یا صلاحیتوں کی کمی ہے جس کے نتیجے مجھے محسوس ہورہا ہے کہ ترجیحات کا تایون نہیں ہوپارہا اگر ایسا ہو تو ایک اچھا عوام دوست بجٹ بن سکتا ہے اور ایک اچھی ٹیم کو ضرورت ہے وزیر اعظم عمران خان کو اس لئے عمران خان لوگوں کو موقع دینے کے بجائے ان سے موقع واپس لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل سب کے لئے برابر کا ہونا چاہئے اور اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اس کے خلاف احتساب کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ بلدیات اداروں کو مضبوط کیا جائے اور بلدیاتی ادارے مضبوط ہونگے تو غریب لوگوں کو انصاف ملنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں صحیح طریقوں سے ہونگے۔

مزید : صفحہ اول


loading...