پیپلزپارٹی نے پرویزمشرف کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا

پیپلزپارٹی نے پرویزمشرف کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے حکومت سے پرویزمشرف کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف کو بھی وطن واپس لایا جائے۔ کیا حکومت پرویزمشرف کو وطن واپس لانے سے ڈرتی ہے؟۔ پرویزمشرف عمران خان کے سیاسی پیر ہیں۔نیازی حکومت مشرف کو واپس لانے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی باتیں کرنے والے نالائق جعلی حکمران پرویزمشرف کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ سابق ڈکٹیٹر کو پاکستان واپس لایا جائے،اس کا بھی احتساب کیا جائے۔ بتایا جائے کہ مشرف کو وطن واپس کب لایا جائے گا؟احتساب سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ اویس شاہ نے کہا کہ جس طرح مشرف نے نیب کو بنایا اسی طرح عمران خان نے کمیشن بناکر بڑی غلطی کی ہے۔ پرویزمشرف محترمہ بینظیر بھٹو،اکبربگٹی قتل میں ملوث ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...