ژوب، کنگفو سالانہ سپورٹس فیسٹیول تقریب کا انعقاد

ژوب، کنگفو سالانہ سپورٹس فیسٹیول تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ژوب(اے پی پی) کنگفو سالانہ اسپورٹس فیسٹیول تقریب کا انعقاد ہوا، کھلاڑیوں نے اپنے فن پیش کیے،، تقریب میں ڈی سی ڑوب طحہ سلیم، اے ڈی سی شیخ عصمت اللہ مندوخیل، اے سی کیپٹن اطہر عباس، کراٹوں کے استاد انور جان آفریدی،محمد اقبال، ایجوکیشن آفیسر شیرانی شیخ موسی مندوخیل، محکمہ کھیل آفیسر امیر محمد کاکڑ، نیشنل ریفری سرور خان، ظفر اللہ کاکڑ، شیخ بارک مندوخیل اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی سی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی صحت اور جسمانی مٹنس کے لئے بہت ضروری ہے،، ژوب میں کراٹوں کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
، حکومت ان کی صلاحیتیں ابھارنے اور ژوب میں کھیلوں کی سرپرستی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں۔