محمد شامی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ہیٹرک کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے نویں باؤلر بن گئے

محمد شامی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ہیٹرک کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا ...

ساؤتھمٹن(اے پی پی) محمد شامی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے نویں باؤلر بن گئے، انہوں نے افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں ہیٹرک کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل بھارت کے چیتن شرما، پاکستان کے ثقلین مشتاق، سری لنکا کے چمندا واس، آسٹریلیا کے بریٹ لی، سری لنکا کے لاستھ مالنگا، ویسٹ انڈیز کے کیمر روچ، انگلینڈ کے سٹیون فن اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی کو بھی میگا ٹورنامنٹس میں ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے، سری لنکن باؤلر مالنگا کو دو مرتبہ ہیٹرک کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

waa/skr/aza 1551

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...