علاج کیلئے لاہور منتقل ہونیوالے نورالحسن کے آپریشن سے قبل ہی وزن میں 7کلو کمی

علاج کیلئے لاہور منتقل ہونیوالے نورالحسن کے آپریشن سے قبل ہی وزن میں 7کلو ...

لاہور(این این آئی) صادق آباد سے علاج کیلئے لاہور منتقل ہونے کے بعد 320کلو وزن کے حامل نورالحسن نے آپریشن سے قبل ہی وزن میں 7کلو کمی کر لی جبکہ علاج کرنے والے ڈاکٹر معاذ الحسن نے کہا ہے کہ نو رالحسن صحتیاب ہونے کے لئے خود ہی محنت کر رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر معاذ الحسن نے بتایا کہ نورالحسن کو صر ف پروٹین ڈائیٹ دی جارہی ہے، انہیں صبح اور رات کو دو انڈے اور پروٹین شیک کا گلا س دیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور منتقل ہونے کے بعد نور الحسن کے وزن میں 7کلو کمی ہوئی ہے اور اس کا وزن اب 320کلو سے کم ہو کر 313کلو کی سطح پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نور الحسن کے مختلف ٹیسٹ بھی جاری ہیں اور جلد آپریشن کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

نورالحسن

مزید : صفحہ اول


loading...