ڈیرہ‘ مطلوب دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا 

ڈیرہ‘ مطلوب دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا 

ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ)پولیس کو دہشت گردی۔ ٹارگٹ کلنگ۔قتل اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب کھیارہ دہشت گرد کا اہم رکن سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے گروپ کے ساتھ تعلق رکھنے کے علاوہ دہشت گردی۔ قتل۔ اغوا برائے تاوان کے13 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشت گرد ضیا اللہ المعروف ضیاالرحمان ولد فیض اللہ قوم ایسر سکنہ رمک کی اپنے ایک ساتھی سمیت موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی مقابلے کے دوران مطلوب دہشت گرد قتل اس کے ساتھ موجود ایک ساتھی جاوید زخمی حالت میں گرفتار ہوا ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ ایک پستول اور افغانستان نمبر کی موبائل سم بھی برآمد ہوئی آر پی او نے بتایا کہ دو ماہ قبل اغوا کیے گئے عیدا جان نامی شخص کی رہائی کے لیئے تاوان کی رقم کی وصولی کے لئے مزکورہ دہشت گرد مغوی کے بھائی سے بات چیت کرنے اور معاملات طے کرنے کے لئے تھانہ کینٹ حدود میں آئے ہوئے تھے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔ زخمی ملزم جاوید کو علاج کے لیئے محفوظ مقام منتقل کردیا گیا ہے اس کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس سے مغوی عیدا جان کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی.

مزید : صفحہ اول


loading...