صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی والدہ ماجدہ کی نمازجنازہ ادا 

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی والدہ ماجدہ کی نمازجنازہ ادا 

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کے والدہ ماجدہ کی نمازجنازہ بشام شانگلہ میں ادا کردی گی نماز جنازہ میں ڈپٹی سپیکر محمود جان، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی، ایم پی اے سردار خان، حاجی عبدالمنعم، سابقہ ایم پی اے رشاد خان، ضلع ناظم نیاز، پی ٹی آئی کے ضلع رہنما وقار احمد خان،نواز محمود خان اور دیگر سیاسی وسماجی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی درجات کی بلندی کے لیے سارہ دن فاتحہ خوانی اور مہمانوں کے آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان اور ایم پی اے فضل حکیم خان نے بھی صوبائی وزیر اطلاعات سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ بشام شانگلہ تشریف لائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...