چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج 

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج 

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان،سیکرٹری قانون و انصاف، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں  تمام اضلاع میں ایک سول اپیلٹ ماڈل کورٹ کے قیام کی تجویز پیش کی جائے گی۔اجلاس میں مجسٹریٹ ماڈل کورٹ کے قیام کے بارے میں بھی تجاویز پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے نئی ماڈل کورٹس کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 

اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...