وزیر معدنیات کا شوکت یوسفزئی سے اظہار تعزیت
پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخواکے وزیر معدنیات ڈاکٹرامجدعلی نے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی والدہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اورغمزدہ خاندان سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔گزشتہ روزشوکت یوسفزئی کے آبائی علاقہ شانگلہ میں ان کے والدہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے کے بعدصوبائی وزیرڈاکٹرامجدعلی ان کے اہل خانے سے ملے او رمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔