ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹور نامنٹ، جرمنی اور نادروے کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹور نامنٹ، جرمنی اور نادروے کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (اے پی پی) جرمنی اور ناروے کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نائیجیریا ویمن کو 3-0 گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پوپ، ڈیبرٹز اور شوئلر نے ایک، ایک گول کیا۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کی ویمن ٹیم نے آسٹریلیا ویمن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ناروے نے آسٹریلیا کو 4-1 گولز سے زیر کیا۔