بیڈمنٹن کا سمر کیمپ یکم جولائی سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

بیڈمنٹن کا سمر کیمپ یکم جولائی سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

اسلام آباد (این این آئی)مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے پندرہ روزہ بیڈمنٹن کا سمر کیمپ یکم جولائی سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں جن راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 25 جون تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتے ہیں۔

فون نمبر 03215354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہا ہے۔

٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...