ایشلی بارٹی اور جولیا جارجز برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ایشلی بارٹی اور جولیا جارجز برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ ...

برمنگھم(اے پی پی)ایشلی بارٹی اور جولیا جارجز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی بارٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں جرمن کھلاڑی جولیا جارجز نے پیٹرا مارٹک کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...