خیبر پختونخواانٹرڈسٹرکٹ گرلزچک بال ٹورنامنٹ بنوں نے جیت لی

خیبر پختونخواانٹرڈسٹرکٹ گرلزچک بال ٹورنامنٹ بنوں نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ گرلزچک بال ٹورنامنٹ بنوں نے پشاور کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر دی۔پشاور کے سپورٹس کمپلیکس کے آریناہال میں منعقدہ چمپئن شپ میں بنوں کی ٹیم نے فائنل میچ میں پشاور کے خلاف 44،18 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرلی اسطرح تیسری صوابی اورچوتھی پوزیشن ہزارہ کی ٹیم نے حاصل کرلی۔اس موقع پر مہمان حصوصی بنوں یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عابد علی شاہ تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین وجیہہ اللہ،صدر محمد اقبال،جنرل سیکرٹری عبدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس خیبرپختونخوا عزیزاللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔واضح رہے کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے آریناہال میں منعقدہ دو روزہ چمپئن شپ لیگ سسٹم پرکھیلا گیا جس میں پشاور،چارسدہ،مردان،کوہاٹ،بنوں،صوابی۔ہزارہ سمیت دیگر اضلاع کے خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔